***ضلع نظام آباد کے ڈچپلی منڈل اندلوائی موضع میں قائم انڈیاون اے ٹی ایم سنٹر میں سارقوں نے اے ٹی ایم کو توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرقہ کی کوشش کی آج صبح اس واقعہ کا علم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق انڈیا ون اے ٹی ایم سے رقم نکالنے ایک صارف جانے پر اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی اطلاع پولیس کو دی ۔ ڈچپلی سرکل انسپکٹر وینکٹیشورلو، سب انسپکٹر مجیب الرحمن، سب انسپکٹر II نریندریڈی اے ٹی ایم پہنچ کر معائنہ کیا۔ سارقین اے ٹی ایم مشن کو پھوڑ دیا۔ مشن کے اندر رقم کو اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس نے کہا کہ اے ٹی ایم کو نقصان پہنچاکر رقم لوٹنے کی
کوشش کرنے والے سارقوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ پولیس نے فنگر پرنٹس و دیگر جانچ کے نمونہ کلوز ٹیم کے ذریعہ حاصل کئے۔واضح رہے کہ ڈچپلی منڈل مستقر پر ایک ماہ قبل ایس بی ایچ اے ٹی ایم سنٹر سے نقد رقم اڑانے کی سارقوں نے کوشش کی اور سی سی کیمرہ فوٹیج میں ان کے حرکات نظر آئے تھے تاہم تاحال ان سارقوں کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اب دوبارہ اسی طرز پر اے ٹی ایم سنٹر میں رقم اڑانے کی کوشش کرتے ہوئے اے ٹی ایم کو نقصان پہنچایا گیا ۔ پولیس کی جانب سے راتوں کے اوقات گشت لگاتے ہوئے سارقوں پر نظر رکھنے اور سرقہ کی وارداتوں کی روک تھام کا عوام اظہار کررہی ہے۔